the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے


 باؤنسر لگنے سے جاں بحق ہونے والے آنجہانی آسٹریلوی کرکٹر فل ہیوز کی آخری رسومات ریاستی سطح پر آئندہ ہفتے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں ادا کی جائیں گی۔
اسی گراؤنڈ پر گذشتہ منگل کو شیفیلڈ شیلڈ میچ کے دوران حریف بولر سین ایبٹ کی باؤنسر ان کے سرپر جالگی تھی، جس کے بعد کوما میں جانے والے ہیوز دوبارہ ہوش میں نہ آسکے، ریاستی میموریل سروسز عمومی طور پر سیاسی شخصیات کیلیے منعقد کی جاتی ہیں لیکن نیوساؤتھ ویلز کے پریمیئر مائیک برائیڈ نے کہا کہ فل ہیوز کی المناک موت عالمی سانحہ ہے، اس لیے انھیں سرکاری اعزاز کے ساتھ دفن کیا جائے گا۔
یہ میموریل سروسز فل ہیوز کے اہل خانہ سے مشاورت



کے بعد آئندہ ہفتے ایس جی سی میں منعقد ہوں گی، نیوساؤتھ ویلز کے سربراہ برائیڈ نے مزید کہا کہ اس تقریب میں آسٹریلیا اور نیوساؤتھ ویلز کیلیے کھیلنے والے فل ہیوز کو شاندار انداز میں خراج عقیدت پیش کرنے کا موقع میسر آئیگا، 26 ویں سالگرہ سے محض 3 دن قبل دنیا سے کوچ کرجانے والے فل ہیوز کے سوگ میں آسٹریلوی فضا دوسرے دن بھی سوگوار رہی۔
ملکی اور بین الاقوامی میڈیا میں ان کی موت کی خبر ہی چھائی رہی، سڈنی کرکٹ گراؤنڈ کے باہر مداحوں کی جانب سے پھول رکھے جانے کا سلسلہ جمعے کو بھی جاری رہا، مقامی کرکٹ کلبز نے فل ہیوز کی بیگی گرین کیپ کے نمبر408 کو اپنی ٹرف پر پینٹ کرایا، رواں ہفتے شیڈول میچز میں ان کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اور بازو پر سیاہ پٹیاں باندھی جائیں گی
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.